گلگت  بلتستان کے 10 اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کا آغاز

Jun 14, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)صوبہ گلگت  بلتستان کے 10 اضلاع میں پنجاب کی طرز پر پی آئی ٹی بی کی معاونت سے پولیس خدمت مراکز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گلگت  بلتستان سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی گلگت  بلتستان محمد سعید وزیر، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر افضل محمود سمیت پی آئی ٹی بی آئی ٹی آپریشنز اور سافٹ ویئر انجینئرنگ ٹیموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر آئی جی گلگت  بلتستان محمد سعید وزیر نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کے ذریعے شہری کریکٹر سر ٹیفکیٹ، ملازمین کی تصدیق، ایف آئی آر کی کاپی، گمشدگی رپورٹ اور رپورٹ کی کاپی جیسی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے پراجیکٹ کی بروقت ڈیلیوری پر پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہا اور شیلڈز پیش کیں۔

مزیدخبریں