لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صد ر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری ،لوڈشیڈنگ اور ملک کی معاشی طور پر تباہی کرنے جیسے کاموں کا کریڈٹ نام نہاد تبدیلی سرکار کو جاتا ہے۔ اس نام نہاد تبدیلی سرکار نے 4 سال تک عوام کی زندگی اجیرن بنائے رکھی۔ عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کیا۔ ان کی پالیسوں کی وجہ سے لوگوں کے چلتے چلاتے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ موجودہ اتحادی حکومت تو ان نے پیدا کردہ بحرانوں کا حل کررہی ہے۔