نبی کریمؐ پر جان بھی قربان ،گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتے :دردانہ صدیقی

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہاہے کہ نبی کریمؐ پر ہماری جان بھی قربان ، کسی کو آپؐ کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔اس مشن کو لے کر چلنے والوں کیلئے کردار کی مضبوطی کیساتھ باہمی مثالی ربط و تعاون،صلاحیت اور عملی میدان میں کام کرنے کا جذبہ اہم ہے۔ وہ گزشتہ روزشعبہ آئی ٹی میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے دوروزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کررہی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن