دنیابھارت کوعالمی دہشتگردقراردے:مولاناعبدالرؤف ملک

Jun 14, 2022

لاہور(نیوزرپورٹر) متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ ومعروف مذہبی رہنمامولانا عبدالرؤف ملک ودیگر راہنماسرپرست شیخ الحدیث مولاناعبدالمالک سابق ممبرقومی اسمبلی، مولانا زاہد الراشدی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مولانا عبدالغفار روپڑی اور سردار محمد خان لغاری نے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پرپرامن احتجاج کرنے پرمودی سرکار کا مسلمانوں پربے تحاشہ ظلم و تشدد اور بربریت لاٹھی چارج، شیلنگ، سینکڑوں مسلمانوں کی گرفتاریاں اورمختلف بھارتی شہروں میں ہندوں انتہاپسندوں کا مسلمانوں کی املاک دکانوں اورمکانوں کوگرانے آگ لگانے،گہراؤ،جلاؤ،پرتشددحملے اورفائرنگ جیسے دہشتگردانہ واقعات پرسخت احتجاج کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ دنیابھارت کوعالمی دہشتگرد قراردے اوربھارت کیخلاف عالمی قانون کے تحت سخت کارروائی کرے۔ علماء ومذہبی رہنماؤں نے کہاکہ بھارت ایک بدترین فسطائی ملک بن چکاکہ جہاں کوئی مذہب محفوظ ہے ناہی کوئی اقلیت انسانی حقوق کے نام نہادادارے وتنظیمیں مجرمانہ خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں جومسلمانوں سے دوہرے معیار کاکھلاثبوت ہے۔

مزیدخبریں