بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ،غریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا:شیخ نصیر ،کاشف شہزاد

Jun 14, 2022

کامونکی(نمائندہ خصوصی)حکومت نے ملک کو چلانے کیلئے سالانہ بجٹ نہیں دیا بلکہ مسائل کا شکار اورمہنگائی کے مارے عوام کو مہنگائی کے آنے والے نئے طوفان کی خبر دی ہے،ان خیالات کا اظہارسماجی سیاسی رہنماؤں الحاج شیخ نصیر احمد،چودھری کاشف شہزاد سندھو ایڈووکیٹ،چودھری محمد ذیشان حسن،میاں عبدالشکور ،میاں محمد شفیق ارائیں اور چودھری عبدالقادر گل ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت نے زمینی حقائق کے برعکس محض اندازوں پر آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا ہے،وفاقی حکومت کا پیش کردہ بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے جوغریب عوام کی مزید کمر توڑ دے گا،انہوں نے کہاکہ تمام اشیائ￿  ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید شدید متاثر ہوئی ہے وفاقی بجٹ پرعملدر آمد سے عام آدمی مزید مشکلات کا شکارہوگا،انہوں نے کہاکہ یہ حکمران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے نہیں اپنی چوریاں بچانے کی خاطر اقتدار میں آئے ہیں،آئی ایم ایف پاکستان کی غریب عوام پرمہنگائی کا بوجھ بڑھانے کے جتنے حکم دے رہے ہیں موجودہ حکمران ان پرعملدرآمد کرکے وفاداری نبھا رہے ہیں مگر پاکستان کے عوام کا شدیداستحصال ہورہا ہے جس کی موجودہ حکمرانوں اورانکے بیرونی آقاؤں کو کوئی پرواہ نہیں۔

مزیدخبریں