سابق حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا:ملک احمد خاں

Jun 14, 2022

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) سابق حکومت کی نااہلیوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور انکی کابینہ مہنگائی کے خاتمے اور معیشت کی بہتری کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون ملک احمد خاں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا ممبر صوبائی اسمبلی ملک رشید احمد خاں، ملک ریاض خاں کھائی ، چوہدری مقصود ڈھولن ، سردار فاروق اکبر، چوہدری غوث ،  زبیر ندیم چوہدری‘ علی عمران و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ملک احمد خاں نے مزید کہا کہ قانون کی رٹ قائم کرنا ، عوامی مسائل انکی دہلیز پرحل کرنا اور معیشت کی بہتری سمیت ترقیاتی میگا پراجیکٹ کی تکمیل اولین ترجیحات ہیں علاقہ کی ٹوٹی سڑکوں کی مرمت شروع ہو چکی ہے جلد علاقے میں خوشحالی ہی خوشحالی ہو گی ۔

مزیدخبریں