ملکی مفادات سے کھیلنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں :سیٹھ حنیف

Jun 14, 2022

 جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سیٹھ حنیف نے کہا ہے کہ ماضی میں نیب اور ایف آئی اے احتساب کی بجائے سیاسی انتقام کیلئے استعمال کئے جاتے رہے جنہیں ختم کرنا وسیع تر قومی مفاد میں ہے تحریک انصاف رہنما حکومت کی مخالفت میں قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں انہیں ہوش کے ناخن لینا ہوں گے سیاست ملک و قوم کی خدمت کا نام ہے ملکی مفادات سے کھیلنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے نواز لیگ کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر عوام کیلئے خوشحالی کے اسباب پیدا کر سکتی ہے ۔

مزیدخبریں