شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئر مین چوہدری طاہر مجید نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیربدلنے کیلئے ضروری ہے کہ سود سے پاک اسلامی معاشی نظام نافذ کیا جائے، غربت کے خاتمے کیلئے ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف سمیت دنیا کے تمام نظام ناکام ثابت ہوئے ہیں قرآن کا نظام معیشت ہی غربت کا خاتمہ کر سکتا ہے مقتدر حلقوں کو اسلامی معاشی نظام معیشت کو نافذ کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ آنیوالی نسلیں انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیاچوہدری طاہر مجید نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے اس ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کیلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے، ملکی حالات میں بہتری کیلئے ہمیں اسلامی معاشی نظام کی طرف لوٹنا ہوگا اسی سے جملہ معاشی مسائل حل ہوں گے۔
پاکستان اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا: چوہدری طاہر مجید
Jun 14, 2022