شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے رہنما وپی پی 140 کے امیدوار چودھری توصیف نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی نا اتفاقیوں اور دین اسلام سے دوری کے باعث مصیبتیں اور پریشانیاں نازل ہو رہی ہیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے بعد اب نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے واقعات سامنے آرہے ہیں جس پر مسلم امہ کو مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگابھارتی رہنماء نوپور شرما کی جانب سے گستاخانہ کلمات پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیںمسلمان کیلئے حضور نبی کریم ؐ کی ذات اقدس میں توہین کا ایک لفظ بھی قابل برداشت نہیں اس ناقابل معافی جسارت کے مرتکب کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈیالہ روڈ ، بھکھی روڈ ، خالد روڈ،طارق روڈ کے پرائمری یونٹس کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔