عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے منشور پر اعتماد رکھتے ہیں:منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عوام آج بھی پیپلز پارٹی کے منشور پر اعتماد رکھتی ہے بلوچستان کی عوام نے سابق صدر آصف علی ذرداری کے بلوچستان پیکج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے، فتح یاب ہونے والے پارٹی امیدوار و ں کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پارٹی منشور کی روشنی میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی تعمیر و ترقی کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کر دیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کی علامت ہے تحریک انصاف کے وفاقی پارٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں بلوچستان کی عوام نے بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کو مسترد کر کے غرو ر،تکبر اور انتشار کی سیاست کو مسترد کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...