شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اشفاق ورک نے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب و مظلوم عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر مہنگائی کے ایٹم بم گرائے جا رہے ہیں مہنگائی کے باعث ملک کی غریب اور مظلوم عوام شدید پریشان حال زندگی بسر کر رہی ہے لیکن حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، اس وقت ملک کی کشتی مسائل میں پھنسی ہوئی ہے،مہنگائی کے دو جھٹکوں نے عام آدمی کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری اشفاق ورک نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے جو وعدے موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے وہ ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں جب تک حکمران اپنے غیر ملکی آقائوں کے حکم پر ملکی عوام کی تقدیر کے فیصلے کرتے رہیں گے مہنگائی بڑھتی رہے گی ، حکومتی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر منتقل ہوچکی ہے۔