سوپور میں برقع  پوش خواتین، مدارس کی طالبات کا  احتجاجی مظاہرہ ، پونچھ میں ایل او سی پر زیرزمین سرنگ اچانک پھٹ گئی


سری نگر(کے پی آئی)جموں و کشمیرمیں بی جے پی کی اعلی قیادت کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکے بارے میں گستاخانہ بیانات کے خلاف سوپور قصبے میں برقعہ پوش خواتین اور مقامی مدارس کی طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام قصبے کی مقامی خواتین اور مدارس کی طالبات نے کیا تھا۔ مظاہرین نے چنکی پورہ سے سوپور تھانے تک ریلی نکالی۔ جبکہ مقبوضہ پونچھ میں ایل او سی پر  بارودی سرنگ  کے ایک دھماکے میں 2  بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب مینڈھر کے بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی ایک پارٹی آس پاس کے علاقے کی گھاس صاف کر رہی تھی۔اس دوران زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 19 کمائو کا سپاہی اور حوالدار شامل شدید زخمی ہوئے۔دوسری جانب گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے4 کشمیری نوجوانوں کی نامعلوم مقام پر تدفین کر دی۔ بھارتی فوج نے کریسبل پالپورہ سنگم میں عادل احمدپرے، جبکہ  پلوامہ کے بونہ  دربگام بستی میں جنید احمد شیرگوجری ،فضل نذیر بٹ  اور عرفان احمد ملک کو شہید کر دیا تھا ان نوجوانوں کی لاشین تدفین کے لیے  لواحقین کے حوالے نہیں کی گئی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن