بجٹ نہ سننا آئین شکنی‘ چیف سیکرٹری‘ آئی جی کی تذلیل نہیں ہونے دینگے: ن لیگ 

Jun 14, 2022


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب میں بجٹ اجلاس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے کہا کہ بجٹ نہ سننا آئین شکنی ہے۔ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تذلیل نہیں دینے دیں گے۔ آپ کو  نکال کر بھی بجٹ پاس ہو سکتا ہے۔  صوبائی وزیر عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تذلیل کا خواب پورا نہیں ہوگا، سول بیوروکریسی سر کا تاج ہیں، سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے۔ گیارہ لوگ جمع کرکے کرسی سے سپیکر کو ہٹا دیں گے۔ انسان کے بچوں کی طرح بجٹ پاس ہونے دیں وگرنہ آپ کو نکال کر بھی پاس ہو سکتا ہے۔ وزیر خزانہ سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے پچھلے تین ماہ سے اسمبلی کو اکھاڑہ بنا رکھا ہے حمزہ شہباز سب سے ملکر ریلیف بجٹ سامنے لائے تو پرویز الٰہی نے ناک کی لکیریں نکلوا دیں۔ صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا بجٹ کا ایک آئینی مینڈیٹ ہوتا ہے لیکن سپیکر آفس اس مقصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ بجٹ کیلنڈر سپیکر آفس سے جاری ہونا تھا۔ بجٹ پیش کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں نے سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی۔ 

مزیدخبریں