لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے پی ایم جی چوک ہنگامہ آرائی کیس میں تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور ندیم بارا کی 27 جون تک عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے اسلام پورہ تھانہ سے آئندہ سماعت پر ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاران نے موقف اختیار کیا کہ اسلام پورہ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا کیونکہ وہ موقع پر موجود نہ تھے۔