لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا جبکہ ان کی جگہ محمود الرشید پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کا پارلیمانی لیڈر ہونگے۔ تحریک انصاف نے ارکان راجہ بشارت اور میاں اسلم اقبال کو ڈپٹی قائد حزب اختلاف مقرر کردیا اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔