اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔ نئے انتخابات کا وقت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ۔ سمجھدار حکومت کی معاشی پالیسی پر انگشت بدنداں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ۔ ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔