سمجھدار طبقات حکومت کی معاشی پالیسی پرحیرت زدہ  ہیں: فواد چودھری 

Jun 14, 2022


 اسلام آ باد (آئی این پی )  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری نے  کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ۔ نئے انتخابات کا وقت ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی اور ڈالر کی قدر میں اضافے نے بجٹ پر ردعمل دیا ۔ سمجھدار حکومت کی معاشی پالیسی پر انگشت بدنداں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر  پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات میں ورق پلٹنے کی ضرورت ۔ ذمہ داروں سے ا لتجا ہے ملک کو ڈوبتا نہ دیکھیں، حل کی طرف بڑھیں۔

مزیدخبریں