راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)شعبہ آئی ٹی میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی کا دوروزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی دردانہ صدیقی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن الہی مشن ہے جس کے اولین امیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں. اس مشن کو لے کر چلنے والوں کے لئے کردار کی مضبوطی کیساتھ باہمی مثالی ربط و تعاون،صلاحیت اور عملی میدان میں کام کرنے کا جذبہ اہم ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا معاشرے کو تبدیل کررہا ہے اور سیاست میں نیتجہ خیز ثابت ہورہا ہے. ہمارے ہاتھ میں میڈیا کی قوت نہیں ہے لیکن ایمان کی قوت اور صلاحیت ہے جسکے ساتھ ہمیں اپنی بنیادوں کے حصار میں آئی ٹی کے محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہونا ہے. ہم میں سے ہر ایک کا وژن وسیع ہونا چاہیے موجودہ دور میں جبکہ صحیح اور غلط کی پہچان مشکل ہوگئی ہے یہ وقت انصار اللہ کے
بیدار رہنے اور معاملہ فہمی کی قوت کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے. ہمارا مقصد اپنی ذات کی تشہیر نہیں بلکہ اخلاص اور خود شناسی کے ساتھ خالصتاً رضائے الٰہی کا حصول ہو۔دردانہ صدیقی نے مزیدکہا کہ اسلام کی اصل طاقت محسنین کے دم سے ہے. انقلاب محسنین لایا کرتے ہیں.مثبت،حقیقی تبدیلی اور اسلامی فلاحی ریاست میں عوام کے مسائل کا حل جماعتِ اسلامی ہی پیش کرسکتی ہے اس پیغام کو عوام تک موثر انداز میں پہنچانا ہمارا کام ہے۔۔اجلاس سے میڈیا کوآرڈینیٹر حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈپٹی سیکرٹری آمنہ عثمان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر میڈیا سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ڈائیریکٹر عالیہ منصور،اور نگران شعبہ آئی ٹی سعدیہ حمنہ کے علاؤہ مرکزی شعبہ آئی ٹی کی زمہ داران نے شرکت کی۔
جماعتِ اسلامی ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے، دردانہ صدیقی
Jun 14, 2022