بابر اعظم کے مجھے بڈھا کہنے کے بعد زیادہ موٹیویشن ملی،شاداب خان

Jun 14, 2022

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرشاداب خان نے کیا کہ بابر اعظم کے مجھے بڈھا کہنے کے بعد مجھے بہت حوصلہ ملا، زخمی ہونے کے بعد مناسب طریقے سے فیلڈنگ کرنا مشکل ہے، اس لیے اس نے مجھے بڈھا کہا۔ شاداب خان نے کہا کہ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں زیادہ اوورز کرانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں کیونکہ زخمی ہونے کے بعد شروع میں گیند بازی کرنا مشکل تھا۔ امید ہے کہ میں محنت جاری رکھوں گا اور بہتری کی کوشش کروں گا۔پچ کے حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ یہ پچھلے میچوں کی طرح بلے بازوں کے لیے تھوڑا بہتر تھا۔ لیکن یہ کرکٹ ہے، آپ اچھی بیٹنگ پچ پرآئوٹ ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ نے آج دیکھا، نکولس پوران نے چار وکٹیں لیں، میں نے پوران کو پہلی بار بولنگ کرتے ہوئے دیکھا اور اس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں