فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مضر صحت دودھ،جوس ،اشیاء تلف کردیں

راولپنڈی(این این آئی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور چکوال میں جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 3500 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ ،چکوال میں 1800 لیٹر جوس اور ایکسپائر پروڈکٹس کے 47000 پیکٹس تلف کر دیئے ۔ ڈائریکٹر آپریشن نارتھ آمنہ رفیق کی سربراہی میں چکوال میں مختلف گوداموں اور سٹورز کی چیکنگ کی گئی ،ناقص جوس، ایکسپائرڈ سنیکس، ویفرز، نمکو اور غیر معیاری لولی پاپس کو موقع پر تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسلام آباد ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر 13 گاڑیوں میں موجود 67000 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا ۔شعیب خان ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لیے گئے نمونوں کے ناقص نتائج آنے پر مضر صحت دودھ تلف کیا،قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر 5 دودھ بردار گاڑیوں کے مالکان کو چالان کیاگیا ۔شعیب خان ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ ممنوعہ اشیاء کی سٹوریج اور فروخت پر 4 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن