اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے مرکزی صدر چودھری عبیداللہ نے کہاہے کہ بھارتی حکمران پارٹی کی ترجمان کی جانب سے توہین رسالت کا ارتکاب ناقابل قبول ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیمیں اس واقعہ کا نوٹس لیں۔ دنیا کو یہ بات باور کرانا ہوگی کہ کوئی بھی مسلمان اپنے نبی پاک ؐ کی شان اقدس میں گستاخی برداشت نہیں کرے گا۔ دنیا کا امن نبی مکرم ؐ کی ناموس سے مشروط ہے اور کہاہے کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سیرت النبیؐ پر خصوصی لیکچرز دیے جائیں اور نسل نوکو اپنے پاک پیغمبر کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر خطاب میں کیا NAPSکے چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی،شریک چیئرمین ملک محمد عمران، جنرل سیکرٹری عطرت نقوی اورسینئر نائب صدر زاہد بشیر ڈار ایڈوکیٹ سمیت سینئر عہدیدار وں نے اجلاس میں شرکت کی۔
بھارت کی جانب سے توہین رسالت کا ارتکاب ناقابل قبول ہے،چودھری عبیداللہ
Jun 14, 2022