اسلام آباد( نامہ نگار) تحریک ترقی و کمال کے چیئرمین فرخ بشیر نے کہا ہے کہ ہماری جماعت عملی طور پر معاشرے کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی۔ محض تبصروں اور سیاسی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہے گی اور ملکی سیاسی ‘ معاشی‘ گرتی ہوئی اخلاقی اقدار بحال کرنے کیلئے کوشاں رہیگی۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری بلال علوی‘ سیکرٹری اطلاعات خواجہ حماد‘ پارٹی کے سندھ کے صدرحسن کامل فاروقی‘ کراچی کے چیف آرگنائزر زمعصوم‘شیر باز‘ زاہد کمال ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں ملکی سیاسی ‘ معاشی‘ گرتی ہوئی اخلاقی اقدار پر غور و خوض ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ عوامی اعتماد کو بحال کرنے اور پر امید رکھنے کیلئے رابطہ عوامی مہم کو مزید تیز کیا جائیگا۔ پارٹی چیئرمین فرخ بشیر کا کہنا تھا کہ معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی اور بہتری کیلئے مل جل کر کام کیا جائیگا۔