یو ایچ ایس کے زیر اہتمام مقابلے‘نشتر انسٹیٹیوٹ اور ڈینسٹری کی نمایاں کارکردگی 

Jun 14, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام قرآت،اردو اور انگلش تقریری مقابلوں میں ملتان ریجن میں نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹٹری کی نمایاں کارکردگی یو ایچ ایس کے زیر اہتمام آل پنجاب و آزاد جموں و کشمیر میں واقع میڈیکل ڈینٹل اور الائیٹڈ ہیلتھ سائنسز کے مذکورہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ اداروں کے درمیان حسن قرآت،نعت خوانی،اردو اور انگلش کے تقریری مقابلوں کا انعقاد ہوا ملتان ریجن کے اداروں کے درمیان مذکورہ مقابلہ جات نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے حیات ظفر آڈٹیوریم میں منعقد ہوا جس میں ڈی جی خان میڈیکل کالج اور گلف کالج آف نرسنگ،مظفر گڑھ سے DHQکالج آف نرسنگ جبکہ ملتان نشتر میڈیکل کالج نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹٹری،میڈی کئیر کالج آف نرسنگ،نیولائف انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ،ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور بختاور امین میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلباشریک ہوئے نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹٹری کے طلبا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیااور قرآت،نعت اور انگلش تقریر میں اول جبکہ اردو تقریر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر وی سی ڈاکٹر رانا الطاف،پرنسپل ڈاکٹر امجدباری طلبا کی بہترین کارکردگی وکوششوں کو خصوصی طور پر سراہا ۔  

مزیدخبریں