ملتان ( سماجی رپورٹر ) درگاہ حضرت سیدنا چادر والی سرکارؒ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تحفظ ناموس رسالت کے لئے بین الاقوامی سطح پر تحریک چلائی جائے۔ انہوں نے کہا اولیاء اللہ کے آستانے رشدو ہدایت کے مراکز ہیں حضرت سیدسخی شاہ حسن پروانہؒ نے ساری زندگی اللہ اوراسکے رسولؐ سے محبت کادرس دیا اورمخلوق خداکے دلوں کو عشق رسولؐکی شمع سے روشن کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روحانی پیشوا حضرت سید سخی شاہ حسن پروانہؒ کے 896 واں عرس مبارک کی افتتاحی نشست غسل و چادرپوشی کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔تقریب میں میں شیخ طاہر امجد‘ملک عمران یوسف شیخ نیاز اختر قریشی ذیشان دلاور اور خلیل قریشی سمیت زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔