بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا کم ترین اننگز میں17 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا


ملتان(پی پی آئی)ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلنے جانے والی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کئی ریکارڈز بنے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 85 اننگز میں 17 سنچریاں بنا کر 98 اننگز میں جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ کا 17 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے بطور کپتان صرف 13 اننگز میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔دریں اثنا پاکستان کے اوپنر امام الحق نے مسلسل ساتویں مرتبہ 50 پلس رنز بنائے۔ امام الحق نے سیریز کے دوران بابر اعظم کے ساتھ 8 ویں 100 پلس پارٹنرشپ بھی ریکارڈ کی۔ پاکستان کے اوپنر امام الحق پوری سیریز میں 199 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جب کہ بابر اعظم 181 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...