پی پی عوامی جماعت ہے، پھر الیکشن جیتے گی‘ قائم علی شاہ

Jun 14, 2022


خیرپور(بیورورپورٹ) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے جو شہید قائدین کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔بلدیاتی انتخابات میں بھی پی پی کے امیدوار کامیاب ہوکر اپنے حلقے کے عوام کی ماضی سے زیادہ حال اور مستقبل میں زیادہ  سے زیادہ خدمت اور ان کے بنیادی مسائل حل کرکے پارٹی کو فعال اور مضبوط بناکر شہید قائدین کی روح کو تسکین پہنچائیں گے۔جیلانی ہائو س خیرپور میں پیپلز پارٹی لقمان کے رہنمائوں سیدمحبوب مصطفی شاہ۔سید نقی شاہ۔سید فہیم شاہ۔ایم سی وارڈ 23کیاطلاعات سیکرٹری محمد اسحاق سومرو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ عوامی خدمت سے سرشار لوگ عوام کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہاکہ محنت میں عظمت ہے پارٹی ورکروں کو اپنا مقام اور پارٹی کو مضبوط رکھنے کیلئے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امید واروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانا ہوگا ان کے پارٹی کونسلر کی جیت ہم سب کی جیت ہے۔اس موقع پر سید محبوب مصطفی شاہ نے ایم۔سی وارڈ 27 کی صورت حال سے انہیں آگاہی دیتے ہوئے بتایاکہ ان کے حلقہ میں ماضی کی نسبت اور نئی حلقہ بندی کے باعث ووٹروں کی تعداد میں اضافہ اوران کے حلقہ کے متعدد ووٹ دوسرے حلقہ میں منتقل ہوگئے ہیں ۔ انشاء اللہ پیپلز پارٹی کا نامزد امید وار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا۔

مزیدخبریں