میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن پر  چھاپہ‘ بے گناہ افراد بازیاب

Jun 14, 2022


میرپور ماتھیلو(  نامہ نگار)  سیکنڈ سول جج میرپور ماتھیلو محمد اشرف ڈہراج کا میرپور ماتھیلو پولیس اسٹیشن  پر چھاپہ کے  تھانے کے عملے میں دوڑیں لگ گئیں، چھاپہ عبدالغنی سولنگی کی درخواست پر سیکنڈ سول جج نے  مارا،  قید کئے گئے 12 افراد  کو بازیاب کروالیا گیا ہے، جن  میں فیصل بوزدار، شاہ رخ بوزدار، فیاض بوزدار، محمد حنیف، سلیم سمیت 12 افراد شامل ہیں، سیکنڈ سول جج میرپور ماتھیلو نے ایس ایچ او میرپور ماتھیلو کو کل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔  درخواست گذار کے بیٹے خلیل سولنگی پر مقدمہ درج ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے،  جبکہ کئی  افراد کو شبہ کے بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا جن کو رہا  کرایا گیا ہے۔

مزیدخبریں