ہندوتوا جنونیت نے انتہا پسندی کی تمام حدیں پار کردیں،ثروت اعجاز قادری

Jun 14, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت گستاخی رسول پر معافی مانگنے کی بجائے مسلمانوں کے گھر بلڈوز کررہی ہے،ہندوتوا جنونیت نے انتہا پسندی دہشتگردی اور مظالم کی تمام حدیں پار کردیں ا،ہندوتوا کا علاج صرف جہاد ہے عالم اسلام بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرئے، مسلمانوں پر جھوٹے مقدمے درج کرکے انہیں حراساں اور گرفتارکرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،گستاخی رسول دنیا کی بدترین جنونیت اور دہشتگردی ہے،بھارتی حکومتی ترجمان گستاخ رسول ملعونہ نوپورشرما نے ریاستی سطح پر گستاخی رسول کی ہے،اسلامی ریاستوں پر دینی فرض ہے کہ وہ اس کا ریاستی سطح پر بھرپور جواب دیں،امت مسلمہ بیدار ہے پوری دنیا میں بھارت میں ہونیوالی گستاخی کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں،نبی کریم ﷺ کی توہین کرنیوالوں کے خلاف عالمی قوانین بنانا ہونگے تاکہ اسلاموفوبیا کی روک تھام ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت تحفظ ناموس رسالت وعشق رسول ریلی کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کیا، تحفظ ناموس رسالت وعشق رسول ریلی کا آغاز تبت سینٹر سے ہوا جبکہ ریلی کا اختتام عالم شاہ بخاری کے مزار جامعہ کلاتھ پر ہوا ریلی میں علما بورڈ کے ارکان علامہ طارق المدنی،علامہ عنصر قادری،علامہ محمود قادری، علامہ مفتی توصیف المدنی،علامہ ریاض سعیدی اور مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان فہیم الدین شیخ،محمد مبین قادری،محمد آفتاب قادری،محمد طیب قادری کراچی ڈویژن کے تنظیمی عہدیدار ودیگر موجود تھے۔ثروت اعجاز قادری نے ریلی کا ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان بھارت کو مسلمانوں کی جان ومال سے خون کی ہولی کھیلنے اور گستاخی رسول کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرئے،او آئی سی کا اجلاس بلاکر 57اسلامی ممالک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکا ٹ کیا جائے،تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے امت مسلمہ ایک پیج پر ہے مسکم حکمرانوں کو بھی ایک ہونا ہوگا۔

مزیدخبریں