ملتان(نمائندہ خصوصی،خبر نگار خصوصی)پا کستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریزکی سکیورٹی ، صفائی کے بہترین انتظامات پر حکام کی تمام فورسز کے اہلکاروں اور ورکزر کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی تفصیل کے مطابق سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلی جانے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔سی پی او ملتان نے کہا کہ تمام اضلاع سے آنے والے پولیس افسران و جوان، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، محافظ اسکواڈ، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، پاک فوج، رینجرز و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس لائنز و دفاتر عملہ، ضلعی انتظامیہ اور تمام دیگر محکموں کے افسران و ملازمین جنہوں نے اس دوران بہت اہم کردار ادا کیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا نمائندگان کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات پر پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجموعی اقدامات کے دوران شہریوں سے ان کے مثبت رویئے، برتاؤ اور رہنمائی کی بدولت ناصرف عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ اس عمل نے پولیس اور عوام کے مابین دوستانہ ماحول کی اہمیت کو بھی مزید اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ سیریز کی جیت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کا بہت اہم کردار ہے۔ کرکٹ سیریز کے دوران صفائی ستھرائی کے حوالے سے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی شاندار رہی،ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ اور کرکٹ بورڈ نے بہترین کارکردگی پرکمپنی ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او محمدفاروق ڈوگر نے ورکرز کو شاباش دی اور کہا ہے کہ ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہر چیلنج پر پورا اتری ہے۔ کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ ایم ڈبلیو ایم سی میں کسی بھی بین الاقوامی ایونٹ کے موقع پر ٹاسک نبھانے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمپنی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کے لئے پلان پر عمل کیا جارہا ہے۔ انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران شہر میں معمول کا صفائی آپریشن بھی متاثر نہیں ہونے دیا گیا۔
کرکٹ سیریزکی سکیورٹی ، صفائی کے بہترین انتظامات پر حکام کی ورکرز کوشاباش
Jun 14, 2022