ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پی پی 217کے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر مملکت ملک عامرڈوگرکی کاوشوں سے تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شیخ محمد طاہرنے مخدوزین قریشی کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔سابقہ وزیر مملکت ملک عامرڈوگر کا مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدوم زین قریشی کے ہمراہ کے ضمنی الیکشن میں کمپین کرنے سے بہت سے برادریوں نے مخدوم زین قریشی کی مکمل حمائیت کرنے کا اعلان کردیا۔اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی، ملک عامر ڈوگرنے کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کی سیاست کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ ان انتخابات میں عوام منحرفین / لوٹوں کو نشان عبرت بنائیں گے کہ مستقبل میں کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے ساتھ غداری نہیں کریگا۔ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے بجلی‘ پیٹرول‘ سوئی گیس‘ خوردنی تیل‘ آٹا سمیت تمام بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں عوام خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ این اے 156 میں میرے وزیر خارجہ دور کے ساڑھے تین سال کے ترقیاتی کاموں کوایک پلڑے میں رکھیں اور میرے مخالفین کے ترقیاتی کاموں کو دوسرے پلڑے میں۔ اگر میرا پلڑا بھاری نہ ہو تو میں نے عوام کے ووٹوں کا حق ادا نہیں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک، ندیم قریشی، شیخ وقاص، راناسجاد حمید، چوہدری محمود عظیم،حاجی سجاد سیال ودیگر بھی شریک تھے۔شیخ محمد طاہر نے کہا کہ تحریک انصاف ہم ورکروں کی جماعت ہے اور اپنے قائد عمران خان کے ویڑن کے ساتھ کھڑے ہیں مخدوم زین قریشی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔