ملتان(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 217سلمان نعیم اور رانا سلیم کی ملتان کے وفد کے ہمراہ لاہور میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی ملتان کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی اور رانا عبدالجبار کے قریبی ساتھی رنگیل پور سے رانا فاروق، رانا منشائ، رانا حنیف، رانا ساجد سے ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار پی پی 217 سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عطاء تارڑ،صوبائی وزیر حیدر گیلانی، عبدالغفار ڈوگر سابق ایم این اے، سید بابر شاہ، رضوان یعقوب انصاری، رانا ممتاز رسول، علی اصغر، رانا رضوان، رانا عامر، رانا حذیفہ اور دیگر دوست موجود تھے۔
شاہ محمود کے قریبی ساتھیوں سمیت سلمان نعیم کی حمزہ شہباز سے ملاقات
Jun 14, 2022