کابل(شِنہوا)افغان سیکورٹی فورسز نے کابل کے مضافات میں باغیوں کے ایک ٹھکانے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو باغیوں کو ہلاک کردیا۔ طالبان انتظامیہ کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیرکو اپنے ٹویٹر اکانٹ پرایک پیغام میں بتایا کہ امارت اسلامیہ کی اسپیشل فورسز نے اتوار کو دیر گئے کابل شہر کے ضلع بگرامی میں باغیوں کے ایک ٹھکانے کے خلاف کارروائی کی، جس میں یوسف نامی اہم کمانڈر ہلاک اور محمد آغا نامی دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔مجاہد نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق اس گروپ سے ہے جو گزشتہ مہینوں میں مساجد، عبادت گاہوں اور بجلی کے کھمبوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ملوث تھے۔
افغان سیکورٹی فورسزکی کابل میں کارروائی ، دو باغی ہلاک
Jun 14, 2022