مودی حکومت مظاہروں پر مسلمانوں کے گھر مسمار کر رہی ہے: شیری رحمان


اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے بھارت میں مسلمان مظاہرین پر ریاستی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی مسلمانوں کو جیل میں ڈالا جا رہاہے مودی حکومت مظاہرے کرنے پر مسلمانوں کے گھر مسمار کر رہی ہے نبی کریم کی شان میں گستاخی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر ریاستی تشدد میں دو مظاہرین جاں بحق ہو گئے سینکڑوں مسلمان مظاہرین کو گرفتار کر کے مقدمے درج کئے گئے ہیں بھارت میں مسلمانوں کو نشانا بنانے کے واقعات پر عالمی ممالک کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی کیا تہذیب یافتہ آزادیوں اور حقوق کے تحفظ کرنے کے دعویداروں کو نظر نہیں آ رہا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ او آئی سی، اقوام متحدہ اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو مودی کی فاشسٹ حکومت کو لگام دینا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن