مسلم لیگ ن کی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عوام ابھی تکلیف برداشت کریں، بعد میں ملکی معاشی حالات میں استحکام ہوگا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے دن سے جھوٹ بول رہے ہیں.انہوں نے معیشت تباہ کر دی۔ عمران خان نے اپنے معاشی معاہدوں کی نفی کی۔ان کا کہنا ہے کہ جب حکمران غلط معاشی فیصلے کر لیں، دنیا کے معاہدے توڑ دیں تو اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔آج مشکل حالات میں حکومت معاملات کو حل کر رہی ہے۔عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگاانہوں نے کہاہے کہ صدر مملکت کا رویہ نامناسب ہوتاہے۔ ان کےکمنٹس مضحکہ خیزہیں ۔صدر مملکت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی ہوں گی۔صدر ملکی معاملات میں رکاوٹ نہیں بنتے مگر ہمارے صدر بن چکے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسےرویےملکی اداروں کی تباہی کاباعث بنتےہیں۔ صدرکا ایک سال رہ گیا ہے، دیکھتےہیں انہیں کن الفاظ سے یاد رکھا جاتا ہے۔عارف علوی صدرمملکت ہیں یااپنی جماعت کےکارکن؟انہوں نے کہاہے کہ سب کا احتساب کرنے والے اپنا حساب بھی پیش کریں۔احتساب کے نظام کا ذمہ دار خود کو احتساب کے لیے سامنے رکھے۔
عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگا:شاہدخاقان عباسی
Jun 14, 2022 | 11:24