پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کے بجائے شادیوں کے فنکشن کروا لیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ پارلیمانی نظام میں کیا یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئی انتظامی افسر اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا؟
پارلیمانی نظام میں کیا یہ بحث بھی ہو سکتی ہے کہ کوئ انتظامی افسر اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا؟اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر اور IG کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کی بجائے شادیوں کے فنکشن کرا لیں اس حکومت کے جو معاشی حالات ہیں کم ازکم صوبائ حکومت کو کچھ آمدن ہو جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 14, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اگر پنجاب اسمبلی اسپیکر اور IG کو نہیں بلا سکتی تو ایسی پھر اس ہال میں اسمبلی اجلاسوں کے بجائے شادیوں کے فنکشن کروا لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت کے جو معاشی حالات ہیں کم ازکم صوبائی حکومت کو کچھ آمدن ہو جائے۔