کراچی کے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا, بجلی مزید مہنگی

Jun 14, 2022 | 15:48

ویب ڈیسک

  کراچی کے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا گیا. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 5 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نےاپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، نیپرا اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔کے الیکڑک حکام نے دوران سماعت کہا کہ اپریل میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے ایک ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا۔کے الیکڑک حکام نے کہا کہ سوئی سدرن کے ساتھ گیس کی خریدوفروخت کے معاہدے پرکام چل رہاہے۔

چئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے پوچھا کہ کے الیکڑک رات کے وقت لوڈشیڈںگ کیوں کی جارہی ہے جس پر کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ رات کے وقت لوڈشیڈنگ اعلانیہ ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے۔

مزیدخبریں