اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم سے اپیل ہے کہ چائے کی پیالیاں کم کردیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چائے کے استعمال میں کمی کی درخواست اس لیے کی کیونکہ ہم چائے بھی درآمد کرتے ہیں۔ بحران سے نکلنے میں تاجر اور قوم ہمارا ساتھ دے، اپیل کرتے ہیں کہ بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کر دیے جائیں۔ کہا کہ جس روز فارن فنڈنگ کا فیصلہ ہوگا عمران خان اور اسکی جماعت نااہل ہو جائے گی، عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور وزراء اپنے خلاف اعتراف جرم کر رہے ہیں، وزراء کہتے ہیں ہم نے اپنا پھندا اپوزیشن کے گلے میں ڈال دیا ہے، ہم نے سیاست نہیں بلکہ معشیت اور ملک کو بچانے کے لیے حکومت سنبھالی۔
چائے کی پیالیاں کم کرنے کا اسلئے کہا کہ ہم چائے درآمدکرتے ہیں:احسن اقبال
Jun 14, 2022 | 16:43