قرآنی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں:عبدالغفور

Jun 14, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ قرآنی تعلیمات میں ہمارے لئے رہنمائی اور سبق ہے۔ ابدی اقتداراور اختیار کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں بڑے بڑے حکمران گزرے ، مگر آج ان کا نام و نشان نہیں تک نہیں ہے۔قرآن ہمیں سبق دیتا ہے کہ اہل کتاب ضد، ہٹ دھرمی ، جہالت اوراپنے رسم و رواج کی وجہ سے اتنے آگے بڑھ جاتے ہیں کہ وہ رسول اور کتاب الٰہی کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور دنیا و آخرت میں ذلیل ہوتے ہیں۔السراج اسلامک ریسرچ سنٹر میں ہفتہ وار درس تفسیر قرآن دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تصور قرآن یہ ہے کہ اقتدار اور اختیار اللہ کے پاس ہے۔

مزیدخبریں