لاہور( نیوز رپورٹر) PACP کی جانب سے لاہور کے نجی ہوٹل میں "ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام اور علماء کرام کے کردار" کے حوالے سے UNAIDS, UNICEF اور UNDP کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل تھے۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کا کہنا تھا کہ ایچ آئی وی ایڈز کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ اس بیماری کی روک تھام میں علماء کے کلیدی کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علماء معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور اس بیماری کے خلاف جنگ میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر PACP ڈاکٹر محمد فاروق کا کہنا تھا کہ منبر و محراب سے اٹھائی جانے والی آواز عوام الناس میں اس بیماری کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہو گی۔