چینی کرنسی میں خام تیل کی تجارت کیلئے ہمارا راستہ کْھلا ہے، چینی وزارت خارجہ

Jun 14, 2023

بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ ) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے اصولی طور پر چینی کرنسی میں خام تیل کی تجارت کیلئے ہمارا راستہ کْھلا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے یہ بیان خام تیل خریداری کیلئے پاکستان کی روس کو چینی کرنسی میں ادائیگی پر دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے یہ پاکستان اور روس کے درمیان ان کی خودمختاری کے دائرہ کار میں معمول کا تجارتی تعاون ہے۔

مزیدخبریں