روس سے درآمد کئے جانے والا خام تیل کم قیمت پر مل رہا ، مصدق ملک

Jun 14, 2023

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے روس سے درآمد کئے جانے والا خام تیل کم قیمت پر مل رہا ہے، اس کافائدہ عوام کو منتقل کیاجائے گا، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کوسستا ایل این جی کا رگو فراہم کریگا، یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں، امریکا سے گرین ہائیدروجن اور امونیا لائیں گے، ترکمانستان کے ساتھ تاپی گیس پائپ لائن کامعاہدہ بڑی پیشرفت ہے، ملکی گیس کا گردشی قرضہ ختم کر دیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کے لئے 16 سے 24 نئے آف شور بلاکس نیلام کریں گے،عوام پرسے مہنگائی کا بوجھ ہٹانے کے لئے تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ، سابق حکومت اپنی چار سالہ کارکردگی کا ہماری ایک سالہ کارکردگی سے موازنہ کرلے ، ہماری خارجہ پالیسی اور توانائی پالیسی کا محور ملکی ترقی ہے، سائفر ڈرامے کے بعد عوام نے امریکا کے سامنے گڑ گڑانے کا سفر بھی دیکھ لیا ہے۔منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے روس سے ایک لاکھ ٹن تیل خریدا ہے ، اس کے نمونے پہلے حاصل کر چکے ہیں ،اس کا لیب ٹیسٹ بھی کیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں