سابق آرمی چیف اسلم بیگ کے بڑے بھائی انتقال کرگئے

کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق آرمی چیف جنرل (ر)اسلم بیگ کے بڑے بھائی کرنل مرزا افضل بیگ منگل کی صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی عمر 98 برس تھی۔ ان کی تدفین ملیر کینٹ فوجی قبرستان میں کی گئی ہے۔ مرزا افضل بیگ نے 1971 کی جنگ کے دوران ماڑی پور ایئر بیس کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کی AA 74 رجمنٹ کی کمانڈ کی تھی۔ بھارتی فوج نے مقصد کے حصول میں ناکامی پر ڈی ایچ اے میں واقع ان کے گھر پر بمباری کر دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...