لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے آئی جی بلوچستان، خیبر پی کے کو بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات 19 جون کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے چیئرمین نیب کو بشری بی بی کے خلاف ریفرنس سے متعلق رپورٹ 19 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت کرانے کیلئے آج تک کی مہلت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی بلوچستان‘ پی کے چیئرمین نیب سے بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل 19 جون کو طلب کر لی
Jun 14, 2023