لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی عبید اللہ شادی خیل اور سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر (ن) لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں پر بات چیت کی گئی۔
مریم نواز سے سابق ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی سرگرمیوں پر گفتگو
Jun 14, 2023