لاہور( نیوز رپورٹر )کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) نادیہ ثاقب کی زیر صدارت سوشل سکیورٹی ہیڈآفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے ڈائریکٹوریٹ آف سوشل سکیورٹی کے ڈائریکٹرز نے آن لائن شرکت کی۔ وائس کمشنر پیسی طارق محمود، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر محمد حسان،ڈائریکٹر ایڈمن صباء عادل و دیگر ہیڈآفس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں فیلڈ ڈائریکٹرزکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔