جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرینگے : ایس ایچ او کاہنہ

کاہنہ (نامہ نگار ) جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ‘درجنوں منشیات فروش ،جواریئے چور، ڈاکو ئوںکے خلاف کاروائی کی جاچکی ہے ۔ ایس ایچ او کاہنہ عبدالواحد نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا اور علاقے میں امن امان کی فضا برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے۔جو بااثر منشیات فروش بچوں اور نوجوانوں کی رگوں میں زہر اتارتے ہیںوہ کسی معافی کے لائق نہیں۔ کاہنہ تھانے میں ٹائوٹ مافیا کا داخلہ بند اور شریف شہریوں کیلئے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔  

ای پیپر دی نیشن