لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اڑھائی کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کا چیک جاری کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی گرانٹ کا خصوصی چیک پاکستان سپورٹس بورڈ سے وصول کیا۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمن مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے خصوصی گرانٹ ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی شرکت کے حوالہ سے انتظامات کے سلسلہ میں جاری کی گئی ہے۔