اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کیلئے 7 ارب 89کروڑ سے زائد کی منظوری

لاہو ر  (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال23 -2022کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے65ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 7 ارب 89کروڑ 51لاکھ 30ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے فیصل آباد شہر کے مشرقی حصے میں آرٹیریل مین سیکنڈری اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کی تعمیر کیلئے 7 ارب 89کروڑ 51لاکھ 30 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ سہیل انور سمیت محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...