ملک میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس منفی 25فیصد رہا‘سروے

لاہور (کامرس رپورٹر ) اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مارچ سے اپریل 2023 کے دوران ملک بھر میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے، ویو23کے نتائج کا اعلان کردیا۔  نتائج کے مطابق ملک میں بزنس کانفیڈنس انڈیکس مجموعی طور پر منفی 25فیصد رہاجو ستمبر سے اکتوبر 2022میں کیے گے ویو22سروے کے منفی 4فیصد کے مقابلے میں 21فیصد منفی ہے۔کاروباری اعتمادمیں سب سے زیادہ کمی مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 22فیصد‘ریٹیل اور ہول سیل ٹریڈ میں 21فیصد اور سروسز سیکٹر میں 18فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سروے میں 42فیصد جواب دہندگان مینوفیکچرنگ کے شعبے سے، 35فیصد خدمات کے شعبے سے اور 23فیصد ریٹیل /ہول سیل تجارت کے شعبے سے وابستہ تھے۔مجموعی طورپر مینوفیکچرنگ سیکٹر کااعتماد منفی 19فیصدسروسز سیکٹر کا منفی26فیصد اور ریٹیل سیکٹر کا اعتمادمنفی 35فیصد رہا۔ سروے میں کاروبارکی ترقی کیلئے 3بڑے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، 82فیصد شرکاء کی رائے میں انتہائی بلند افراطِ زر، 74فیصد کے رائے میں ہائی ٹیکسیشن اور 72فیصد کے رائے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...