کراچی(کا مرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 200سے زائد پوائنتس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41700پوائنٹس سے کم ہو کر41500پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 47ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب روپے سے کم ہو کر63کھرب روپے کی پست سطح پر آگیا اور 63.60 فیصد حصص کی قیمتیںبھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،منافع بخش شعبوں میں خریداری کی بدولت مارکیٹ42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تھی مگر بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیل دیا اور انڈیکس کی الٹی گنتی کاروبار کے اختتام تک جاری رہی۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 244.21پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41782.93پوائنٹس سے کم ہو کر41538.72پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 76.83پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 14747.16پوائنٹس سے کم ہو کر14670.33پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28334.06پوائنٹس سے گھٹ کر28124.35پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 47ارب51کروڑ 70لاکھ 56 ہزار 661 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب20ارب75لاکھ24ہزار745روپے سے گھٹ کر63کھرب72ارب49کروڑ 4 لاکھ 68 ہزار 84روپے رہ گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو 4ارب روپے مالیت کے14کروڑ41لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو5ارب روپے مالیت کے 17کروڑ91لاکھ18ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مارکیٹ میںمجموعی طور پر327کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے91کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،208میں کمی اور28کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 1کروڑ43لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ35لاکھ ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ29لاکھ ،بینک آف پنجاب81لاکھ66ہزار اور میڈیا ٹائمز لمیٹڈ 67 لاکھ1ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک سروسز کے بھا? میں 33.29 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت883.29روپے ہو گئی اسی طرح31.99روپے کے اضافے سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 458.64روپے پر جا پہنچی جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھا? میں889.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت22111.00روپے پر آ گئی اسی طرح545.00روپے کی نمایاں کمی سے رفحان میض کے حصص کی قیمت 8350.00روپے پر آ گئی۔